اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے اپنے ہمسایہ ممالک کی سہولت کے لیے خلا میں مواصلاتی سیٹلائٹ بھیج دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے یہ اقدام خطے میں خیر سگالی کے فروغ کی کوششوں اور چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنے لیے اٹھایا گیا ہے۔ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے مواصلاتی سیٹلائٹ کو جنوبی ایشیا کے لیے تحفہ قرار دیا۔ جنوبی بھارت میں واقع سِری ہری کوٹا سپیس سینٹر سے سیٹلائٹ کو لے کر جانے والے ہندوستانی ساختہ راکٹ کے چھوڑے جانے کے فوری بعد نریندر مودی نے کہا کہ ’ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ کو کامیابی سے چھوڑا جانا ایک تاریخی لمحہ ہے، جس سے روابط کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اب تک افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ نے اس سیٹلائٹ کو استعمال کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169